ممبئی حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو آئی ایس آئی کی حمایت حاصل تھی: ڈیوڈ ہیڈلی

ممبئی: 2008کے ہلاکت خیز ممبئی حملوں کے اہداف کا سروے کرنے میں تعاون دینے اور سازش رچنے میں شریک رہنے والے امریکہ نژاد پاکستانی ڈیوڈ کولمین ہیڈ لی نے ایک خصوصی ہندوستانی عدالت کو بتایا کہ ممبئی حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو پاکستان کی جاسوس ایجنسی نے مدد بہم پہنچائی تھی۔ ہندوستانی استغاثہ اجول نکم نے ممبئی کی سیشن عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کانفرنسنگ میں منگل کے روزبھی ڈیوڈ ہیڈلی نے کئی اہم انکشافات کیے۔ ڈیوڈ ہیڈلی نے جو ممبئی حملوں کی ، جس میں 166افراد ہلاک ہوئے تھے، سازش میں شامل رہنے کے جرم میں 2013میں شکاگو کی ایک عدالت سے سنائی گئی 35سال کی جیل کی سزا کاٹ رہا ہے، یہ بھی بتایا کہ وہ پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے لیے کام کرتا تھا۔نکم نے کہا کہ اس نے سب سے پہلے تو یہ اگلا کہ وہ آئی ایس آئیکے لیے کام کرتا تھا پھر اس نے اس کا اعادہ کیا کہ آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ میں زبردست ملی بھگت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس سے یہ پوچھا کہ وہ یہ کیسے کہہ سکتا ہے تو اس نے کہاکہ آئی ایس آئی لشکر طیبہ فوجی مدد کے ساتھ ساتھ مالی اعانت و اخلاقی تعاون بھی دیتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mumbai plotter says he worked for pakistan spy agency in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply