ممبئی کے ایک دکاندار نے ایک ہی رات میں ایک لڑکی کی دو بار جان بچائی

ممبئی: ممبئی کے ایک مضافاتی علاقہ دیو نارمیں پلمبنگ کا سازو سامان کے ایک اسٹور کے مالک سید ناصر حسین بارھویں جماعت کی ایک طالبہ کی ایک ہی رات میں دو بار جان بچا کر اس کے لیے مسیحا ثابت ہوا۔

حسین ماضی میں بھی واشی پل سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والی دو خواتین کو بچاچکا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ حسین دکان بند کر کے گھر واپس جارہا تھا کہ اس نے ایک عورت کو ننگے پاؤں پل پر چڑھتے دیکھا۔اس کے ذہن میں فوراً ہی ماضی کی وہ تصاویر گھومنے لگیں جس میں دو عورتیں ننگے پاؤں ہی پل پر چرھ رہی تھیں۔

حسین ٹھٹکا اور جب تک وہ اپنی بائیک روکتا وہ لڑکی چھلانگ لگانے کے لیے ریلنگ پر چڑھ چکی تھی۔اس نے بائیک کو اسٹینڈ پر لگانئے بغیر ایسے ہی چھوڑ دیا اور بروقت وہاں پہنچ کر اس کو مرنے سے بچا لیا۔اس کے بعد حسین ایک گھنٹے تک اسے تسلی دلاسے دیتا رہا اور اس سے اقدام خود کشی کا سبب معلوم کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

اس کے بعد وہ اس لڑکی کو اس کے گھر الای لیکن اس کے والدین اس وقت کہیں باہر گئے ہوئے تھے۔حسین اس لڑکی کو اس کے پڑوسیوں کے حوالے کر کے چلا گیا۔لیکن گھر واپسی کے دوران وہ سوچتا رہا کہ لڑکی پھر اقدام خود کشی کر سکتی ہے۔اس لیے وہ واپس اس کے گھر پہچا تو اس کا شک صحیح نکلا ۔

وہ لڑکی گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹکنے کی کوشش کر رہی تھی۔ حسین اسے ایک قریبی اسپتال لے گیا ۔ اس کے بعد وہ اس لڑکی کو دو بار دیکھنے گیا۔لڑکی کا باپ حسین کا بہت ممنون و مشکور ہے۔اس نے ممبئی مرر اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حسین وہاں بر وقت نہ پہنچ گیا ہوتا تو میں اپنی بچی سے ہاتھ دھو چکا ہوتا۔اس نے میری بچی کی دوبار جان بچائی میں تا حیات اس کے اس احسان کے بوجھ تلے دبا رہوں گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mumbai man saves girls life twice in one night in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply