ممبئی کے بھنڈی بازار میں پانچ منزلہ عمارت گرگئی، درجنوں ہلاک و زخمی

ممبئی: ممبئی کے معروف رہائشی علاقہ بھنڈی بازار میں ، جو کافی بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے، پاکموڈیہ اسٹریٹ پر جمعرات کو صبح ساڑھے آٹھ بجے آر سی والا نامی ایک پانچ منزلہ عمارت گرگئی ۔جس میںمتعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ۔ 50سال پرانی یہ پانچ منزلہ عمارت نہایت خستہ حال تھی اور اس میں 10-12 خاندان مقیم تھے ۔ حادثہ کے فوراً بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔ بھنڈی بازار کے قریب اس حادثے کے بعد فوراً امدادی کام کا آغاز کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے 12 گاڑیاں موقع پر بھیجی گئی ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم بھی جگہ پر بھیجی گئی ہے۔ پولیس اور بی ایم سی بھی امدادی کام میں شامل ہیں۔ ممبئی میں گزشتہ دو سے تین دنوں سے لگاتار بارش سے خستہ عمارتوں کو ایک بڑا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ شہروں میں 100 سے زیادہ خستہ حال عمارتوں کی شناخت کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mumbai building collapse live seven dead 35 feared trapped in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply