کرناٹک بلڈنگ سانحہ میں ہلاک شدگان کی تعداد چار ہو گئی

بنگلور: کرناٹک کے مضافات میں بیلاندر گیٹ کے پاس پانچ منزلہ زیر تعمیر عمارت کے ملبے سے آج علی الصباح ایک اور لاش ملنے کے ساتھ ہی اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے۔ یہ عمارت کل منہدم ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ راحت اور بچاواہلکار وں نے صبح ملبے کے نیچے سے ایک مزدور کی لاش نکالی۔ ملبہ صاف کرنے کی مہم جاری ہے۔
حادثے میں پاس کی عمارت کا ایک سیکورٹی گارڈ اور ایک مزدور مارا گیا تھا اور 19 لوگوں کو محفوظ نکال لیا گیا تھا۔ یہ عمارت گھٹیا معیار کے تعمیراتی سامان کے استعمال کی وجہ سے گر گئی تھی۔ برھت بنگلور شہر بلدیہ کے کمشنر این منجو ناتھ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور ایگزیکٹو انجینئر راگھویندر اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کودنڈ ریڈی کو ڈیوٹی میں غفلت کے لئے معطل کر دیا۔
بنگلورکی ترقی کے وزیر کے جے جارج نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج پر آنے والا خرچ بھی حکومت برداشت کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Multi storey building collapses in bengaluru death toll rises to 4 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply