غیر قانونی آمدنی کیس میں ملائم سنگھ کو کلین چٹ دیئے جانےکے خلاف سپریم کورٹ میں پی آئی ایل

نئی دہلی:یونائٹیڈ مسلم فرنٹ کے صدر اور سپریم کورٹ کے وکیل شاہد علی ایڈووکیٹ نے ملائم سنگھ یادو پر معلوم آمدنی سے زیادہ آمدنی کے معاملے میں سی بی آئی اور عدالت کو گمراہ کر کے کلین چٹ حاصل کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں پی آئی ایل داخل کی جائے گی۔
یہاں جاری ایک ریلیز میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسٹر ملائم سنگھ یادو نے لکھنو میں24اکتوبر کو عوامی طور پر کہا تھاکہ“ امر سنگھ نے سی بی آئی کورٹ سے کلین چٹ دلانے اور کلوزر رپورٹ داخل کرانے میں ان کی مدد کی تھی جس کی وجہ سے انہیں کلین چٹ مل گئی تھی“۔
مسٹر شاہدعلی نے کہاکہ مسٹر ملائم کے اس مبینہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے مسٹر امر سنگھ کے ذریعہ سی بی آئی افسر اور عدالت کو مینیج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اس وقت کا ہے جب وہ اترپردیش کے وزیر اعلی تھے اور ان پر آمدنی سے زائد اثاثہ جات رکھنے کا الزام لگا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mulayam singh yadav assets case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply