کانگریس میگھالیہ جیتے گی اور مکل سنگما پھر وزیر اعلیٰ بنیں گے: کانگریس لیڈر تنسونگ کا دعویٰ

شیلانگ:کانگریس کے سینئر لیڈر اور میگھالیہ کے وزیر پروسٹون تنسونگ نے آج کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی ریاست میں سال 2018 کے اسمبلی انتخابات کے بعد ایوان میں قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کریں گی۔ مسٹر تنسونگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ریاست میں پارٹی قیادت اس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی کیونکہ نئے لیڈر کے انتخاب کا حق اے آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا ”جہاں تک میگھالیہ کا سوال ہے پارٹی نے کسی بھی گزشتہ الیکشن میں کسی بھی شخص کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار کے طور پر کبھی نہیں پیش کیا تھا۔میگھالیہ نوجوان کانگریس صدر رچرڈ مارک نے کہا ”میگھالیہ کے عوام کو کانگریس پر پورا بھروسہ ہے اور 2018 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی واپسی ہو گی اور مسٹر مکل سنگما دوبارہ وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mukul sangma to become cm after 2018 meghalaya election in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply