ترنمول کانگریس ایم ایل اے کے قتل معاملہ میں4بی جے پی کارکنوںکے خلاف ایف آئی آر درج

کولکاتا:مغربی بنگال میںحکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور حزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے درمیان سیاسی لڑائی نے اس وقت سنگین رخ اختیار کر لیاجب ترنمول کانگریس نے اپنے ممبر اسمبلی کے قتل کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر مکل ر ائے سمیت چار بی جے پی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔

مکل رائے نے کہا کہ سیاسی دشمنی کے باعث انہیں ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ مغربی بنگال پولس کے مطابق ایف آئی آر میں جن چار لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں سے دو سوجیت مونڈل اور کارتک مونڈل کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے جبکہ ابھیجیت پنڈاری اور مکل ابھی فرار ہیں۔

دیگر دو ا بھی فرار ہیں۔واضح ہو کہ ترنمول کانگریس کے41سالہ ممبر اسمبلی ستیہ جیت بسواس کو سنیچر کی شام نادیا ضلع کے پھول باڑی علاقہ میں ایک مسرسوتی پوجا پنڈال میں نامعلوم بندوق برداروں نے بہت قریب سے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

نومبر2017میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے مکل رائے ترنمول کانگریس میں نمبر 2کی پوزیشن رکھتے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mukul roy 3 others booked for tmc mlas murder in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.