ہندوستان میں اقلیتوں کو جو آئینی حقوق اور تحفظ حاصل ہے دنیا کے کسی ملک میں نہیں:مختار عباس نقوی

نئی دہلی:اقلیتوں کو دیئے گئے آئینی حقوق اور تحفظ کے لئے ہندستان پوری دنیا میں ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے یہاں اقلیتوں کو جو حقوق حاصل ہیں وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں ہے۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے آج یہاں ”ہندستان میں اقلیتوں کے حقوق اور جمہوریت “کے عنوان سے منعقدہ قومی اقلیتی کمیشن کے 9ویں سالانہ لیکچر میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اقلیتوں کو آئینی حقوق اور تحفظ کے ساتھ برابری کا احساس دلانے کے لئے حکومت عہد کی پابند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی تانے بانے اور دیگر وجوہات سے اقلیتوں کے اصل مسائل دب جاتے ہیں اور ان کی فردعی مسائل ابھر کر سامنے آجاتے ہیں جس سے اقلیتوں کو نابرابری کا احساس ہونے لگتا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکز حکومت اس احساس کو ختم کرنےکی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mukhtar abbas naqvis speach on rights of minorities and democracy in india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply