مختار عباس نقوی نے وزیر اعظم مودی کو سنت صوفی قرار دیا

اجمیر:اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ میں ایران کی جانب سے پیش کئے گئے طغرے کی رونمائی کی۔ مسٹر نقوی نے خواجہ صاحب کے 805 ویں عرس کے موقع پر بلند دروازے پر ایران کی جانب سے تقریباً ڈیڑھ میٹر اونچے اور ایک میٹر چوڑے اس طغرے کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہندستان اور ایران کے مضبوط رشتوں کو مزید بلندیوں تک پہنچائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ صرف ایک طغریٰ ہی نہیں ہے بلکہ یہ دو ملکوں کو جوڑنے اور امن، انسانیت و بھائی چارے کا پیغام ہے۔
انہوں نے اس کیلئے ایران حکومت سے اظہار تشکر کیا۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سنت قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ صوفی صفت انسان ہیں۔ مسٹر نقوی نے کہاکہ وہ آئندہ یکم اپریل کو دوبارہ خواجہ صاحب کی درگاہ میں حاضری لگانے آئیں گے اور وزیر اعظم کی جانب سے سالانہ عرس کیلئے دی گئی مخملی چادر مزار پر چڑھائیںگے۔ مسٹر نقوی نے سرکٹ ہاؤس میں خواجہ صاحب کے سالانہ عرس کیلئے درگاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تیاریوں کے سلسلے میں حکام کی جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے حکام کو عرس میں آنےوالے لاکھوں زائرین کو ہر طرح کہ سہولیات فراہم کرانے کی ہدایت کی۔
ایران کے سفیر انصاری نے بھی اپنے خطاب میں ہندستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس سے دونوں ملکوں کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ طغرے میںفارسی زبان میں خواجہ غریب نواز کی مشہور رباعی ’شاہ است حسین بادشاہ است حسین‘ لکھا ہے۔ درگاہ کمیٹی کو یہ تحفہ القدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ایران کی جانب سے دیا گیا ہے۔ چھوٹے ٹائلوں سے بنے اس طغرے کو پرانے ایرانی طرز کا ایک نایاب نمونہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mukhtar abbas naqvi praised modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply