اقلیت کو با اختیار بنانا حکومت کی ترجیح:مختار عباس نقوی

نئی دہلی:مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور ( آزاد انہ چارج) مختار عباس نقوی نے کہا کہ اقلیتوں کی اقتصادی ، سماجی اور تعلیمی ترقی حکومت اور ان کی وزارت کی پہلی ترجیح ہوگی۔
تاکہ بہبودی اسکیموں کی روشنی ملک کے تمام ضرورت مندوں اور مستحقین تک پہنچائے جاسکے۔ مسٹر نقوی نے آج یہاں وزار ت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وزارت اقلیتی امور کے سکریٹریوں اور سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کرکے وزارت کی طرف سے چلائی جانے والی ”نئی منزل ، نئی روشنی‘ ”استاد“، سیکھو اور کماؤ “ نئی اڑان، جیسی بہبودی اسکیموں کے تیز رفتار نفاذ اور وقف املاک کے تحفظ اور ان کے ڈولپمنٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
مرکزی وزیر نے اپنی وزارت کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اقلیتی امور بہبودی اسکیموں کے تیز رفتار نفاذ کو یقینی بنانے کے لئےدیانتدارانہ اور شفاف اقدامات کرےگی تاکہ ان اسکیموں کو زمینی سطح پر نافذ کیا جاسکے اور اصل مستحقین تک اس کا فائدہ پہنچایا جاسکے۔
خیال رہے کہ سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہیپت اللہ کے کل استعفی دینے کے بعد مسٹر نقوی کو وزارت اقلیتی امور کا آزادہ چارج سونپا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mukhtar abbas naqvi minority empowerment governments priority in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply