حج امور اکتوبر میں وزارت اقلیتی امور کو منتقل کردیا جائے گا: نقوی

نئی دہلی:(یو این آئی) مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے بتایا کہ اس سال آئندہ اکتوبر میں حج امور کو پوری طرح وزارت اقلیتی امور کو منتقل کردیا جائے گا تاکہ عازمین حج کے سفر کو مزید آسان بنایا جاسکے۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ وزارت خارجہ کے حج سیل سے ہی فی الحال وزارت اقلیتی امور حج کا کام کاج دیکھے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2016 حج کے لئے ہندوستان سے مجموعی طور پر تقریباً ایک لاکھ 36 ہزار عازمین سفر حج پر جارہے ہیں، جن کے لئے حکومت نے کافی بہتر انتظامات کئے ہیں۔
مسٹر نقوی نے بتایا کہ سعودی عرب میں ہندوستانی عازمین کے لئے انتظامات کی نگرانی کے لئے حکومت نے پہلی بار جوائنٹ سکریٹری کی سطح کے ایک افسر کو جدہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کل سعودی عرب کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mukhtar abbas naqvi 2 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply