میں نے بھی مدرسے میں تعلیم حاصل کی ہے کیا میں دہشت گرد ہوں؟ مختار عباس نقوی

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی کے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم کو ایک مکتوب ارسال کرکے کہا تھا کہ مدرسوں میں چونکہ دشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے اس لیے انہیں بند کر دیا جائے۔
مختار عباس نقوی نے دو ٹوک لہجہ میں کہاکہ انہوں نے بھی ایک مدرسہ میں تعلیم حاصل کی ہے تو کیا وہ دہشت گردی ہیں۔کچھ سر پھرے لوگ مدارس کو بدنام کرنے میں لگے ہیں جبکہ مدرسوں نے ہندوستان کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی حکومت اس قسم کی باتوں میں یقین نہیں رکھتی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mukhta abbas naqvi press conference over madarsas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply