ہندکے خلا ف ناپاک عزئم رکھنے والوںسے سختی سے پیش آنا وقت کا تقاضہ: پرنب مکھرجی

چنئی:صدرپرنب مکھرجی نے ہندوستان کو کثیر قطبی اور کثیر فریقی دنیا میں ایک ذمہ دار اور ابھرتی ہوئی طاقت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ملک کے خلا ف ناپاک منصوبے رکھنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنا وقت کا تقاضہ ہے۔ مسٹر مکھرجی نے تامبرم میں واقع ایر فورس اسٹیشن میں 125ہیلی کاپٹر اسکوارڈن کو اسٹینڈرڈ اور میکانیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو ’کلرس‘ دینے کے بعد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے خلاف سخت جواب دینے کے علاوہ داخلی اور خارجی چیلنجز کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔
صدر مکھرجی نے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملوں میں ہندوستانی فضائیہ کے 125 ہیلی کاپٹر اسکواڈرن کے رول کو یا د کیا جنہوں نے دہشت گردوں کو ایک علاقہ تک محدود کردیا تھا اور ان کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس دستہ نے پٹھان کوٹ ائر فورس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کے دوران دہشت گردوں کو ایک جگہ محدود کرکے نمایاں رول ادا کیا تھا جس کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا اس دستہ نے ضرورت کے وقت مشکل چیلنجوں کا سامنا کرکے خود کو کسوٹی پر کھرا ثابت کیا ہے۔
صدر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلح ا فواج اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف مقابلہ کرنے کے علاوہ قدرتی آفات کے موقع پر بھی شہریوں کی جان و املاک بچانے اور انہیں راحت بہم پہنچانے کا کام بھی کرتی ہیں۔ مسٹر پرنب مکھرجی نے کہا ’جموں کشمیر کی وادی‘ تمل ناڈو اور اتراکھنڈ میں آئے سیلابوں کے دوران ہندوستانی فضائیہ نے جو کارروائی کی اس کے لئے وہ خصوصی تذکرے کے حقدار ہیں اور پورا ملک انہیں ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ نے اپنی انتھک اور بے لوث خدمات سے اپنے بہادر سپاہیوں کے عزم واستقلال کو ظاہر کردیا ہے۔ فضائیہ نے ملک کے اقتدار اعلی کی حفاظت کرتے ہوئے تکنیکی طور پر مہارت حاصل کرلی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mukherjee for strong deterrent against those with nefarious designs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply