مکیش انبانی کے بیٹے کی شادی کا ایک کارڈ ڈیڑھ لاکھ روپے میں تیارہوا ہے

نئی دہلی: ابھی اٹلی میں ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کا ملک بھر میںچرچا جاری ہی تھا کہ ایک اور ہندوستانی شادی کی دھوم مچنا شروع ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے دولتمند ترین شخص مکیش انبانی کو سب سے بڑے بیٹے آکاش انبانی عنقریب ازدواجی بندھن میں بندھنے والے ہیں۔یوں تو شادی ہونا خواہ وہ کسی دولتمند ترین گھرانے میں ہورہی ہو یاکسی عام گھرانے میں ہورہی ہو، کوئی خاص یا انہونی بات نہیںہے ۔لیکن آکاش انبانی کی شادی کا بھی اس لیے زور شور سے چرچا ہے کیونکہ اس کے لیے جو دعوت نامہ تیار کیا گیا ہے وہ اصل موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ اس شادی کارڈ کو ہندوستان کے مہنگے ترین کارڈوں میں سے ایک کہاجارہا ہے۔ایک شادی کارڈ کی قیمت اتنی ہے کہ اس میں ایک آئی فونXخریدا جا سکتا ہے۔ اس دعوت نامہ کے فوٹو اور ویڈیو ز میں بتایا گیا کہ اس کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔ یہ کارڈ کیا ہے، سونے کا ایک باکسہے جس پر نہایت خوبصورت انداز میں الفاظ کندہ کیے گئے ہیں۔اس کا وہ ویڈیو جو سوشل میڈیا پر ڈالا گیا ہے اردو تہذیب ڈاٹ نیٹ نیوز پورٹل پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mukesh ambani sons rs 1 5 lakh wedding card goes viral in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply