مکیش امبانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹ منسوخی فیصلے کو تاریخی بتایا

ممبئی:ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی نے نوٹوں کی منسوخی کے وزیراعظم نریندر مودی کے فیصلے کو تاریخی بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے سب سے زیادہ فائدہ عام لوگوں کو ہوگا۔ مسٹر امبانی نے آج یہاں گروپ کی ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی ریلائنس جیو کی لانچنگ کے تین ماہ پورے ہونے پر ایک خصوصی خطاب میں کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کو پرانے (پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے) نوٹوں کو بند کرنے کے جرات مندانہ اور تاریخی فیصلہ کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
ایسا کرکے وزیر اعظم کے دفتر نے ہندوستان میں بلا نقدیمعیشت کو سب سے بڑ ی تحریک دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن بڑھنے سے اقتصادی ترقی کو رفتار ملے گی اور نظام میں بے مثال شفافیت اور جوابدہی کی شمولیت ہوگی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس تبدیلی کا سب سے زیادہ فائدہ عام لوگوں کو ہوگا۔ مسٹر امبانی نے کہا کہ جیومنی جیسے ذرائع کی وجہ سے ہر ہندوستانی اپنی جیب میں ڈیجیٹل اے ٹی ایم رکھ سکتا ہے۔ جیومنی لاکھوں مراکز پر اپنی توسیع کر رہے ہیں جہاں مائیکرو اے ٹی ایم لگائے جائیں گے۔
کم قیمت کے لیکن تعداد میں زیادہ ٹرانزکشنز کو فروغ دینے کے لئے تاجر۔ خاص طور پرچھوٹے تاجر – معیشت کی اہم کڑی ہیں۔ ایسے خردہ تاجروں کے لئے جیومنی مرچنٹ سولیوشن بنایا جا رہا ہے۔یہ منڈیوں ، چھوٹے دکانداروں، ریستورانوں، ریلوے ٹکٹ کاؤنٹر، بس اور عوامی نقل و حمل یا فرد سے فردکو پیسے ٹرانسفر کرنے کا اختیار فراہم کرے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mukesh ambani congratulates pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply