جیل میں بابا رام رحیم نے راتیں بڑی بے چینی اور کروٹیں بدلتے رہنے میں گذاریں

روہتک:سادھوی جنسی استحصال کے معاملے میں مجرم قراردئے گئے اور روہتک کی سوناریا ضلع جیل میں بند سرسا کے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی راتیں انتہائی بے چینی میں گزر رہی ہیں۔ڈیرے میں گدے دار مخملی بستر پر سونے والے ڈیرہ سربراہ کو جیل میں دری چادر پر سونا راس نہیں آ رہا ہے۔ راتیں کروٹیں بدل کر گزار رہے ہیں۔ کبھی اپنے خادموں اور حامیوں سے گھرے والے اور پر تعیش زندگی بسر والے ڈیرہ کے سربراہ اب جیل کے ماحول سے بے حد پریشان ہیں۔جیل میں اس کی چہل قدمی سے اسے محسوس کیا جاسکتا ہے۔
وہ پریشانی پر قابو پانے کے لئے یوگا اور مراقبہ کی مدد بھی لے رہے ہیں۔ ڈیرہ سربراہ کی پریشانی کا ایک اہم سبب 28 اگست کو سنائی جانے والی سزا بھی ہے کہ نہ جانے عدالت ان کے لیے کیا اور کتنی سزا سنائے گی۔ جیل کے ذرائع کے مطابق، ڈیرہ سربراہ برائے نام کھانا کھا رہے ہیں۔ اورصرف دودھ اور ایک نصف چپاتی کے ساتھ کام چلا رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Msg prisoner no 1997 spent sleepless first night in jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply