تلنگانہ میںخسرہ اور روبیلا کے امراض سے بچاو کے لیے ٹیکہ مہم ، والدین خدشات میں مبتلا

حیدرآباد: خسرہ اور روبیلا جیسی بیماریوں سے مقابلہ کرنے کے لئے تلنگانہ میں جاری ٹیکہ مہم کے دوران بچوں کے والدین میں کئی قسم کی الجھن پائی جاتی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ پولیو کی طرز پر خسرہ اور روبیلا سے ملک کے بچوں کا تحفظ کیاجاسکے۔اب تک لاکھوں بچوں کو یہ ٹیکہ لگایاگیاہے۔ والدین کی الجھن اور ان کی غلط فہمیوں سے بچے ان ٹیکوں سے محروم ہورہے ہیں۔ خسرہ دراصل ایک موذی مرض ہے جو ایک وائرس کے دریعہ انسانی جسم میں پھیلتاہے۔ ابتدا میں بھی اس کی علامتیں ظاہرہوتی ہیں لیکن اس کی تشخیص میں غلطی کا امکان ہوتاہے۔ پھرجب یہ مرض پھیل جائے توبچوں میں معذوری بھی پیداہوسکتی ہے اور موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ اسی طرح روبیلا کا معاملہ بھی ہے۔ اس کی علامتیں بھی خسرہ جیسی ہوتی ہیں۔ یہ ایک متعدی بیماری ہے جو ایک سے دوسرے کو لگ سکتی ہے۔ چونکہ ان بیماریوں کا خطرہ نومہینے کی عمر سے پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں اس لئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کی نگرانی میں محکمہ صحت اوریونیسیف ملک بھرمیں 17اگست سے 25ستمبر تک ٹیکہ مہم چلارہا ہے جو نومہینے سے پندرہ سال کی عمر کے بچوں کے لئے ہے۔ یہ قومی مہم دراصل خسرہ اور روبیلا کے تئیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہے۔ اس کی بنیادی وجہ خسرہ کا تدارک اور روبیلا کوکنٹرول کرنا ہے۔ نوماہ سے پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں کو یہ ٹیکہ لگایاجانا ضروری ہے۔ عوام میں ان ٹیکوں کے تعلق سے بعض غلط فہمیاں پیدا ہوگئی ہیں حالانکہ یہ ساری غلط فہمیاں افواہوں کانتیجہ ہے۔ ملک بھرمیں یہ ٹیکہ ہرمذہب اور ہر طبقہ کے بچوں کو دیاجارہاہے۔ ڈاکٹرس کا کہناہے کہ خسرہ اور روبیلا ٹیکے گو بری جیسے مرض کے مکمل خاتمہ کے لئے انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اسری اسپتال کے ڈاکٹر نارائن ریڈی نے خسرہ اور روبیلا ٹیکوں کے منفی اثرات کے خدشات کو پوری طرح مستردکردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹیکوں سے کوئی منفی اثرنہیں پڑے گا بلکہ نومہینے سے پندرہ سال کے بچوں کو ٹیکے دلانے سے گوبری جیسے مرض سے بھی بچا جاسکتاہے۔ڈاکٹرس کے علاوہ ہمارے مذہبی رہنماو¿ں نے بھی اس تعلق سے مسلمانوں کو اطمینان دلایاہے کہ یہ ٹیکے نہایت کارآمد ہیں اور مسلمانوں کونسل کشی کے حوالے سے جوافواہیں پھیلائی گئی ہیں ان کا ٹیکو ں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ منتخبہ عوامی نمائندوں نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے ٹیکے دلوانے میں کوئی پس وپیش نہ کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mr vaccine campaign 59 lakh kids in telangana get the shots in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply