ممبران پارلیمنٹ نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائے جانے کے معاملے پر پاکستان کی سخت مذمت کی

نئی دہلی: لوک سبھا میں بلا لحاظ جماعت و تنظیم تمام ار اکین نے ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو پھانسی دینے کے پاکستان کی فوجی عدالت کے فیصلے کی ایک آوازمیں سخت مذمت کرتے ہوئے مسٹر جادھو کو بچانے اور پڑوسی ملک کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن پارٹیوں اور حکمراں اتحاد کے ارکان نے پاکستان کے اس قدم کی سخت تنقید کی اور کہا کہ پاکستان ایک دہشت گرد ملک ہے جو کسی بھی ملک کے شہری کے ساتھ اس طرح کا سلوک کر سکتا ہے لہذا پوری دنیا کو اسے دہشت گرد ملک قرار دینا چاہئے۔ اراکین نے الزام لگایا کہ پاکستان کی حکومت نے کلبھوشن کا پہلے ایران سے اغوا کیا اور پھر جاسوس بتا کر اس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔
عام عدالت میں اسےمسٹر جادھو کے خلاف ثبوت چاہئے تھے اور وہ اس کے پاس نہیں تھے لہذا یہ معاملہ فوجی عدالت کو سونپا گیا۔ ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ حکومت ہند نے پاکستان میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کے توسط سے مسٹر جادھو کو وکیل فراہم کرانے کی 13 بار اپیل کی لیکن پاکستان نے ہندوستان کی اس اپیل کو ہر بار ٹھکرا دیا۔ اراکین نے کہا کہ یہ انصاف کے قدرتی عمل کی خلاف ورزی ہے۔ اور پاکستان بے قصورہندوستانی شہری کے ساتھ انصاف کرنے میں قانون کا تقدس پامال کر رہا ہے لہذا اس کے خلاف عالمی فورم پر آواز اٹھائی جانی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mps unite in parliament to condemn jadhavs death penalty by pakistan over kulbhushan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply