مدھیہ پردیش ٹرین بم دھماکہ کیس میں گرفتار تینوں ملزما ن پولیس تحویل میں

بھوپال: مدھیہ پردیش میں ایک ٹرین میں دھماکہ کرنے کے معاملے میں گرفتار کئے گئے تین ملزمان کو یہاں اے ٹی ایس کے خصوصی جج نے15روز کے لیے پولس ریمانڈ میں دے دیا۔وہ 23 مارچ تک پولیس تحویل میںرہیں گے۔
خصوصی جج گریش دکشت نے اے ٹی ایس کی درخواست پر محمد دانش، سید میر حسین اور محمد آتش کو پولیس ریمانڈ پر دینے کا حکم دیا۔ ان میں سے دانش اور آتش اترپردیش کے کانپور رہائشی اور حسین قنوج کا ہے۔ ملزمان کو منگل کو شاجاپور ضلع میں بھوپال اجین مسافر ٹرین کی ایک بوگی میں دھماکے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mp train blast three accused get ats custody till march 23 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply