مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے سیمی کے ایک کارکن کی ضمانت عرضی پھر خارج کر دی

بھوپال:مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے بینک لوٹنے کے الزام میں گرفتار اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے ایک رکن کی ضمانت عرضی آج مسترد کر دی۔ جج جے کے مالیشوری کی سنگل بینچ نے حالات میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے پیش نظر کوئی بھی راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا۔ ضمانت عرضی اجین کے بیگم گنج کے ساجد عرف شیرو کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
اسے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے جون 2011 میں8دیگر بشمول بھوپال انکاؤنٹر میں ہلاک محبوب گڈو اور شیخ مجیب کے ساتھ گرفتارکیا تھا۔ اس کے ساتھ گرفتار کے جانے والے دیگر میں ،جنہیں سیمی یا انڈین مجاہدین کے کارکنان بتایا جاتا ہے، م کھنڈوہ رہائشی اسلم اورحبیب ساکن اجین بھ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ساجد کی جانب سے یہ تیسری ضمانت عرضی پیش کی گئی تھی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mp high court rejects bail plea of suspected simi member in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply