مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے بھوپال انکاؤنٹر معاملے کی رپورٹ طلب کر لی

جبل پور(مدھیہ پردیش)مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کالعدم اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے دہشت گردوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو بھوپال انکاؤنٹر کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔جج سبھا ش کاکڑے کی یک نفری بنچ نے عرضی پر سماعت کی آئندہ تاریخ 14 دسمبر مقرر کی ہے۔
مہاراشٹر کے شولاپور کے باشندے خالد احمد، صادق، عرفان مچھالے، عمر دنڈوتی اور اسماعیل کی طرف سے ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے عرضی دائر کی گئی تھی۔ ان سب کو انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے 20 جنوری 2014 کو گرفتار کیا تھا اور یہ تمام بھوپال کی سینٹرل جیل میں بند تھے۔ملزمان نے نچلی عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دی تھی جو کہ جولائی 2015 کو مسترد ہو گئی تھی۔ اس پر ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی دائر کی گئی ہے۔
درخواست پر تین نومبر کو سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے یک رکنی بنچ کو بتایا تھا کہ بھوپال میں ہونے والے انکاؤنٹر میں کچھ درخواست دہندگان مارے گئے ہیں۔ جس پر عدالت نے حکومت سے پوچھا تھا کہ کتنے درخواست گزار فی الحال زندہ ہیں اور کس درخواست گزار کی انکاؤنٹر میں جان گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی درخواست دہندگان کے وکیل کو قانونی ضابطے کے تحت درخواست پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ درخواست پر آج سماعت کے دوران حکومت کو حکم کی تعمیل کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mp high court ordered state govt to submit bhopal encounter report in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply