مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات سے قبل کانگریس نے ای وی ایم پر شکوک و شبہات ظاہر کیے

بھنڈ:کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور پارٹی کی مدھیہ پردیش شاخ کے انچارج موہن پرکاش نے ریاست کے دو حلقوں میں ہو رہے ضمنی انتخابات سے قبل الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس پر شک ہے اور مرکزی حکومت کو اس کا حل نکالناچاہئے۔ اٹیر اور باندھوگڑھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے ریاست کے بھنڈ ضلع میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر پرکاش نے کہا کہ مشین کے تعلق سے ملک میں بحث چھڑ گئی ہے۔
ووٹنگ مشین کے استعمال کے بارے میں عام لوگوں کے ذہنوں میں شکو ک و شبہات ہوں یہ جمہوری نظام میں درست نہیں ہے، لہذا مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ ان مشینوں کے استعمال کو بند کر کے جمہوری نظام کے تحت بیلٹ پیپر سے الیکشن کرائے۔ انہوں نے ای وی ایم مشین کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اگر اپنی مقبولیت پر اتنا بھروسہ ہے تو وہ ایک بار پھر وزیر اعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے وارانسی سے بیلٹ پیپر کے ذریعہ انتخاب لڑ لیں ، حقیقت خود سامنے آ جائے گی۔
مسٹر پرکاش اٹیر اسمبلی حلقہ میں کل کانگریس امیدوار ہیمنت کٹارے کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے آئے تھے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت میں پارٹی کی ریاستی شاخ کے صدر ارون یادو نے الزام لگایا کہ بھنڈ میں تعینات افسران انتخابات کو متاثر کر رہے ہیں اور بی جے پی اقتدار کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ کانگریس نے اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mp congress raises questions on evm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply