اندور کے پرائیویٹ ا نجینئرنگ کالجوں کو وزیر اعظم کی ریلی میں 100طلبا بھیجنے کی ہدایت

اندور: کہا جاتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں تمام0 35پرائیویٹ انجینیرنگ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے125ویں یوم پیدائش پر مہو میں ہونے والی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں شرکت کرنے کے لیے100-100طلبا بھیجیں۔
اس حکمنامہ سے کانگریس کے طلبا بازو این ایس یو آئی نے شدید ردعمل ظاہر کیا جبکہ بی جے پی نے اس ہدایت سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔این ایس یو آئی نے اس ہدایت نامہ کو اختیارات کے سراسر غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے مقامی انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن کو ایک عرضداشت دی ہے۔این ایس یو آئی کے صدر وپن وانکھیڈے نے کہا کہ ”آپ کسی بھی شہری کو قومی تعطیل پر کسی سیاسی تقریب میں شرکت کے لیے کیسے پابند کر سکتے ہیں۔
یہ ہندوستانی شہری کے حق آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے۔میں بی جے پی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اسے وزیر اعظم کی ریلی میں فلاپ شو کا ڈر ہے جس کے باعث وہ طلبا کو اس ریلی میں شرکت کے لیے مجبور کر رہی ہے “۔مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان کے کے مشرا نے کہا کہ اس قسم کے احکام کبھی جاری نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اندور ڈویژن میں350کالج ہیں اور ہر کالج سے100طلبا کو بلانے سے حاضرین کی تعداد35000ہو جائے گی۔7اپریل کو اسسٹنٹ کمشنر (قبائلی بہبود) مہنی سریواستو نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں تمام کالجوں سے طلبا کو اس ریلی میں لازمی طور پر بھیجنے اور ان کے لیے ٹرانسپورٹ اور کھانے کا بندوبست کرنے کہا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mp colleges directed to send 100 students for the pms rally in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply