کئی شعبوں میں ہند ایران دو طرفہ تعاون معاہدوںکے لیے مفاہمت نامہ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

نئی دہلی:ہندوستان اور ایران کے درمیان پیشہ ورانہ تربیت، کوآپریٹیو سیکٹر، انشورنس اور اپنے کاروبار کے شعبوں میں باہمی تعاون کے سمجھوتوں کے لئے مفاہمت نامہ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے جنیوا میں منعقد ہ بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے ایران کے کوآپریٹیو، محنت اور سماجی بہبود کے وزیر علی رابعی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا اور مستقبل میں آپسی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے دوران مسٹر رابعی نے کہا کہ مفاہمت نامہ پر دستخط ہونے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوطی ملے گی اور تعاون کی بنیاد بڑھے گا۔ مسٹر دتاتریہ نے بین الاقوامی لیبر تنظیم میں ہندوستان کا تعاون کرنے کے لئے ایران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں میک ان انڈیا، اسکل انڈیا اور مہارت سازی کے لئے متعدد پروگرام چلائے جا رہے ہیں جن کے تجربے سے ایران فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے چھوٹی صنعت، دیہی روزگار اور کاروبار کی تربیت پر و تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک کے دورے پر بھی مدعو کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mou between india and iran in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply