بہار میں جہیزی موت کیس میں ماں بیٹا کو 10سال قید بامشقت

پٹنہ:بہار میں بانکا ضلع کی سیشن عدالت نے جہیز کے مطالبہ پورا نہ کیے جانے پر لڑکی کو ہلاک کرنے کے جرم میں ماں بیٹے کو 10 سال قیدبامشقت کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج (فرسٹ کلاس) آر ایل شرما نے معاملہ کی سماعت کے بعد رانی کماری کے قتل کے الزام میں اس کے شوہر چندن کمار اور ساس ارونا دیوی کو یہ سزا سنائی ہے۔
عدالت نے قصورواروں پر دس دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر قصورواروں کو تین ماہ اضافی قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔ الزام کے مطابق قصورواروں نے جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے 19 جون 2013 کو ضلع کے شمبھوگنج تھانہ کے تحت شمبھو گاؤں کی رہنے والی رانی کماری کو جلا کر مار ڈالا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mother son get 10 years of rigorous imprisonment for dowry death in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply