بنگال میں ایک عورت کمسن بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار

کولکاتا:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں ایک خاتون کو اپنی ہی بیٹی کو جان سے ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کی شکایت پر پولس نے35سالہ تنزیلہ بی بی کو اپنی15سالہ بیٹی ثریا کو جو نویں کلاس کی طالبہ تھی ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
یہ واقعہ بیلڈانگہ تھانہ کے تحت مکرم پور گاؤں میں پیش آیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ماں نے اپنی بیٹی کو اس لیے ہلاک کیا کہ ثریاکو اپنی ماں کا پڑوسی کے ساتھ تعلقات ہونے کا علم ہوگیا تھا۔
جب کہ ماں کا کہنا ہے کہ اس بیٹی نے خودکشی کی ہے کیوںکہ اسکول کے لڑکوں کے ساتھ اس کے تعلقات کا اسے علم ہو گیا تھااور اس نے اس کی سرزنش کی تھی۔مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال لے جانے میں بھی ماں نے مزاحمت کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mother kills daughterarrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply