جائیداد کی خاطرماں نے اپنے سگے بیٹے کو ہلاک کر کے لاش کے قتلے کردیے

گنٹور(آندھراپردیش) : ایک ڈائن صفت ماں نے اپنے ہی سگے بیٹے کو زہر دے کرہلاک کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہوئے ایک ہفتہ تک تھیلے میں باندھ کر رکھا۔ تاہم جمعرات کو پولیس نے ضلع گنٹور کے بودی پالم موضع سے اسے گرفتار کرلیا۔ 55سالہ انجنادیوی کا اپنے بیٹے 35سالہ کوٹیشورراو سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جو دھان کا تاجر ہے۔
وہ جائیداد پر جھگڑے کے بعد اپنی ماں اور بہن سے دور مقیم تھا۔ جب گزشتہ ہفتہ کوٹیشور اپنی ماں کے گھر پہنچا تو اس نے پہلے سافٹ ڈرنک زہر ملاکر اسے پیش کی اور بعد میں اس کی موت تک چاقو گھونپتی رہی۔ س کی نعش کو باندھنے کے لئے اس نے اسے اس کے ٹکڑے کردیئے اور ایک تھیلے میں ان ٹکڑوں کو رکھا۔
انجنادیوی نعش کو ٹھکانہ لگانے کے لئے موزوں وقت کا انتظار کررہی تھی کہ اسی دوران ایک ہفتہ گزرگیا اور اس کے گھر سے بدبو آنے لگی۔ پڑوسیوں اور رشتہ داروں نے اس پر شبہ کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی جس نے گھر میں تھیلے میں نعش کو پایا۔ پولیس نے ہنوز اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ملزمہ نے اس قتل کے لئے کسی اور کی بھی مدد لی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mother killed her own son in guntur district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply