راجستھان کے ضلع دھولپور میں جھگی میں آگ گلنے سے ماں بیٹا زندہ جل کر ہلاک

جے پور: راجستھان کے دھول پور ضلع میں سیپؤ تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں رات گئے چھپر میں آگ لگ جانے سے وہاں سوتے ہوئے ماں بیٹا زندہ جل گئے اور ایک بچہ شدید طور پر جھلس گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کے تسیمو گاؤں کا رہائشی ببلو شادی کی ایک تقریب میں شرکت کرنے گیا تھا۔ جھگی میں بیوی ممتا اور اس کے دو بچے سو رہے تھے۔
اسی دوران اچانک جھونپڑی میں آگ لگ گئی اور جلتا ہوا چھپر ان کے اوپر آ گرا جس سے ممتا اور اس کا چار سال کا بیٹا گورو پلنگ پر ہی زندہ جل کر ہلاک ہو گئے جبکہ۔دوسری چارپائی پر سویا ہوا شیوا کسی طرح آگ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تاہم وہ بری طرح جھلس گیا۔اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mother child burnt alive in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply