اترپردیش کے بلیا ضلع میں ماں بیٹی کو زندہ جلا دیا گیا

بلیا(اتر پردیش) : بلیا ضلع کا رام پور اصلی گاؤں اس وقت تھرا اٹھا جب جہیز کے لالچی سسرال والوں نے اپنی بہو اور اس کی کمسن بچی کو زندہ جلا دیا۔پولس کے مطابق گذشتہ روز 24سالہ نیلم سنگھ اور اس کی ایک سالہ بچی پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔
ان دونوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔پولس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار جھا نے بتایا کہ نیل سنگھ کی 2مارچ 2014کو پنکج سنگھ سے شادی ہوئی تھی۔اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کراتے ہوئے متوفیہ کے بھائی نے کہا کہ اس کی بہن کو شادی کے چند روز بعد سے ہی جہیز کے لیے تنگ کیا جانے لگا تھا۔

Title: mother and infant burnt alive for dowry | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply