ہند پاک سرحد کے قریب جیسلمیر میں مارٹر گولہ پھٹنے سے6 بی ایس ایف جوان زخمی

جے پور:راجستھان کے جسیلمیر میں ہند۔ پاک سرحد سے ملحق تنوٹ کے کشن گڑھ میں جنگی مشق کے دوران مارٹر گولہپھٹنے سے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کے6 جوان زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی جوانوں کو رام گڑھ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور سنگین زخمی جوانوں کو ایر ایمبولنس کے ذریعہ جودھ پور بھیجا جارہا ہے۔
جیسلمیر کے ایس پی گورو یادو نے بتایا کہ بی ایس ایف کی 112ویں بٹالین کا تنوٹ کے کشن گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں آج جنگی مشق کے دوران مارٹر گولہ پھٹ گیا۔ اس حادثے میں بی ایس ایف کی 112 ویں بٹالین کے چھ جوان زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوج کے سینئر افسران موقع پر پہنچے اور حادثے کی تفصیلات معلوم کیں۔
حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق نشانہ لگاتے وقت تکنیکی چوک سے مارٹر گولہ پھٹ گیا۔ فوج کے افسران نے کہا ہے کہ دھماکہ کے اسباب کی جانچ کی جارہی ہے۔

Title: mortar blast in jaisalmer six bsf jawans injured | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply