بیرون ملک کی جیلوں میں ساڑھے سات ہزار ہندوستانی قید ہیں:ایم جے اکبر

نئی دہلی: دنیا کے 81ممالک میں 7448ہندستانی مختلف معاملات میں جیلوں میں قید ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 2046ہندستانی سعودی عرب میں ہیں۔ وزیرمملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر نے یہاں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری میں جواب یہ اطلاع دی۔
مسٹر اکبر نے بتایا کہ سب سے زیادہ 2046ہندستانی سعودی عرب میں قید ہیں جبکہ دوسر ے نمبر 1376ہندستانی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اور تیسرے نمبر پر نیپال ہے جہاں 852ہندستانی جیلوں میں بند ہیں۔ جواب سے متصل ایک فہرست کے مطابق کویت میں 506,پاکستان میں 468، ملائشیا میں 304، امریکہ میں 281، چین میں 225، قطر میں 160، سری لنکا میں 143، سنگاپور میں 133، بنگلہ دیش میں 126 اور عمان میں 101ہندستان شہری ان کی جیلوں میں بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق بڑے ممالک میں برطانیہ میں کوئی بھی ہندستانی قید نہیں ہے۔
اٹلی میں 80، بحرین میں 68، جرمنی میں 54، تھائی لینڈ میں 48، آسٹریلیا میں 50، فرانس میں 13، کناڈا میں 25،ایران میں 28، میانمار میں 38، اسپین میں 21، نیوزی لینڈ میں 13اور روس میں چار ہندستانی قید ہیں۔ فہرست سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ تمام دور دراز کے ممالک کی جیلوں میں بھی ہندستانی قید ہیں۔ ایسے کئی ممالک میں ایک ایک دو دو ہندستانی قید ہیں۔ ان ممالک میں پیرو، جبوتی، میکسیکو، زامبیا، گھانا، کروئشیا، کوسٹ آئیوری، برونئی، آذربائیجان، آرمینیا، سنیگال، پناما، گواٹے مالا، فجی نائجر اورسورینام وغیرہ شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 7000 indian citizens languishing in foreign jails in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply