تمل ناڈو میں جلی کٹو پر پابندی ہٹا نے کے مطالبے میں مظاہرہ کر رہے500افراد گرفتار

مدورئی: تمل ناڈو میں مدورئی ضلع کے النگانالو میں پولیس نے جلی کٹو پر لگی روک کو ہٹانے کے مطالبہ کو منوانے کے لیے دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد پورے گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کی ایک ٹیم جس میں طالب علم بھی شامل تھے کل یہاں دھرنے پر بیٹھی تھی۔ مظاہرین پوری رات دھرنے پر بیٹھے رہے۔آج صبح چھ بجے پولیس نے مظاہرین سے کہا کہ وہ یہاں غیر قانونی طریقے سے دھرنا دے رہے ہیں اور وہ یہاں سے فوری طور پر ہٹ جائیں، لیکن جب مظاہرین وہاں سے نہیں ہٹے تو پولیس حرکت میں آئی اور انہیں زبردستی ہٹانے لگی۔
پولیس نے کئی خواتین سمیت 500 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کارروائی کے خلاف تقریباً دو ہزار کی تعداد میں مرد اور خواتین سڑک پر اتر کرحراست میں لئے گئے نوجوانوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کے ساتھ سڑک روکو احتجاج شروع کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 500 people detained for protesting in support of jallikattu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply