ہندوستان میں2014کے مقابلہ2015 میں جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی واقع

نئی دہلی: بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو جیسی اسکیموں کے باوجود ملک میں بیٹیاں اور خواتین کتنی محفوظ ہیں اس کا اندازہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی) کی سال 2015 کی اس رپورٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال 34ہزارسے بھی زیادہ جنسی زیادتی کے معاملات درج کئے گئے۔
تاہم 2014میں درج کیے گئے جنسی زیادتی کے واقعات کے مقابلہ 2016 میں کمی واقع ہوئی ہے۔این سی آر بی کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک کے ریاستوں او رمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جنسی زیادتی کی 34651 وارداتیں ہوئیں۔ ان میں سے سے زیادہ 4391 وارداتیں بچیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی اسکیموں کی وجہ سے دنیا بھر میں شناخت قائم کرنے والی ریاست مدھیہ پردیش میں ہوئی ہے۔
اس مدت میں مہاراشٹر میں 4144 اور راجستھان میں 3644 وارداتیں درج کی گئیں۔ اترپردیش میں 3025 جنسی زیادتی کے معاملات درج کئے گئے۔ این سی آر بی نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ سال 2014 کے مقابلے 2015 میں جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔
2015 میں جہاں 34651 واقعات درج ہوئے وہیں سال 2014 میں یہ تعداد36735 تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 4437معاملات ایسے درج کئے گئے جن میں جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 34000 cases of rape reported in 2015 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply