اتراکھنڈ میں بادل پھٹنے سے 30 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

پتھورا گڑھ(اترا کھنڈ): اتراکھنڈ کے سنگھالی علاقہ میں جمعہ کی صبح بادل پھٹنے اور اس کے بعد چٹانیں گرنے سے 30 سے زائد افراد کے ہلاک  جبکہ کئی دیگر لاپتہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پتھورا گڑھ کے ڈی ڈی ہاٹ تحصیل کے سنگھالی ، پتھا کوٹ ۔ اوگلا اور تھال سمیت سات سے زائد دیہات میں کئی مکان منہدم ہو گئے۔ جن کے مبلہ کے نیچے لاتعداد باشندے اور مویشی دبے ہوئے ہیں۔ابھی تک چار افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔محکمہ آفت نے بتایا کہ امدادی کام چل رہا ہے. ضلع میں مواصلات کی خدمات میں رخنہ پڑا ہے اس لئے وہاں سیٹلائٹ فون کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
مولی ضلع میں بھی بادل پھٹنے کے ایک اور واقعہ میں تین افراد کے مارے جانے کااندیشہ ہے۔. وزیر اعلی ہریش راوت نے فوج سے فوری طورپر امدادی کام میں مدد کی درخواست کی ہے جس کے بعد فوج کے دستہ نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاو¿ مہم شروع کر دی ہے۔فوج کے ساتھ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریلیف فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم بھی امدادی کام میں مصروف ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 30 killed in uttarakhand cloudburst in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply