بہار کے سرکاری اسکول کے ہاسٹل میں کھانا کھانے کے بعد 125بچے بیمار

پٹنہ:بہار کے لکھی سرائے ضلع میں ایک سرکاری اسکول میں 125بچے زہریلا کھانا کھانے سے بیمار پڑ گئے۔پولس سپرنٹنڈنٹ کارتیکئا شرما نے بتایا کہ یہ سانحہ ضلع کے بہرئیا علاقہ میں واقع جواہر نوادیہ ودیالیہ میں پیش آیا جہاں بچوں نے اسکول ہاسٹل میں جمعرات کی شب کھانا کھانے کے بعد متلی اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔

ان میں سے بیشتر بچوں کو کئی بار قے ہو گئی۔ان میں سے 20بچوں نے ابتدائی طبی امداد بہم پہنچائے جانے کے بعد بھی جب چکر آنے اور بے چینی محسوس ہونے کی شکایت کی تو انہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر ضلع کے صدر اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوبھیندر کمار چودھری نے جمعہ کی صبح اسکول کا دورہ کرنے کے بعد معاملہ کی تحقیات کے احکام دیتے ہوئے تین روز کے لیے اسکول بھی بند کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جو بھی ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 120 children fall ill after having dinner at school hostel in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply