بہوجن سماج پارٹی کے بینک کھاتے میں104کروڑ روپے جمع کرائے جانے کی تحقیقات کرائی جائے:پاسوان

نئی دہلی: لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ اور خوراک، سپلائی اور صارفین امور کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے نوٹوں کی منسوخی کے بعد بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے بینک اکاؤنٹ میں 104 کروڑ روپے جمع کئے جانے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ ہے۔ مسٹر پاسوان نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی خود کو دلت کی بیٹی کہہ کر دلتوں کی توہین کر رہی ہیں۔
دلت کی بیٹی ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں چوری کرنے کا لائسنس مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ نوٹوں کی منسوخی کے ایک ہفتے کے اندر بی ایس پی کو 104 کروڑ روپے کا چندہ دے دیں۔ ایل جے پی سربراہ نے کہا کہ بی ایس پی کے پارٹی فنڈ میں 104 کروڑ روپے جمع ہونے کی اطلاع سامنے آنے سے اس کا محض ایک باب کھلا ہے۔
اگر انتخابات میں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بھی لوگوں نے پیسے دیئے ہیں تو یہ بھی ایک جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد سے تمام پارٹیوں کو یہ خدشہ تھا کہ اس کا سب سے برا اثر بی ایس پی پر پڑے گا اور اب یہ ثابت بھی ہو رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: More than 104 crore in cash deposited in bsps bank account in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply