چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں تین سال کے دوران 100 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار شہید

More than 100 security men killed in encounter with Maoists in Sukma during three years
نئی دہلی:چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں نکسلیوں کے خلاف مختلف مہموں کے دوران 2014 سے 2017 تک کم سے کم 103 جوان شہید ہوچکے ہیں۔ملک کے کسی ایک ضلع میں اس دوران شہید ہونے والے جوانوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے یہاں یہ جاری اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 30 جون 2017 تک دیگر اضلاع کے مقابلے میں سکما میں سب سے زیادہ تعداد میں جوانوں کی موت ہوئی ہے۔
اس دوران کم سے کم 103 جوان شہید ہوئے اس کے بعد 43 جوانوں کی شہادت کے ساتھ بیجا پور کا ضلع دوسرے مقام پر رہا۔چھتیس گڑھ کے راج نند گاؤں میں سب سے کم تین جوانوں کی جان گئی ہیں۔ ان تین برسوں میں 2232 نکسلی انتہا پسندوں نے خود کے حکام کے حوالے کیا جب کہ 2016 میں سب سے زیادہ 1198 نکسلیوں نے خودسپردگی کی تھی۔