بنگال میں طوفانی بارش ا ور بجلی گرنے کے واقعات میں آٹھ افراد ہلاک

کولکاتہ: جنوبی بنگال میں مانسون کی پہلی بارش کے دوران کل شام سے اب تک مختلف حادثوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ پہلا واقعہ جنوبی کولکاتہ کے کدرپورےعلاقے میں ہوا جہاں بجلی کا ایک کھمبا گرا ہوا تھا اورفینسی مارکیٹ میں گھٹنوں تک پانی بھر گیا تھا۔ اسی دوران وہاں پانی کے اندر سے گزرنے والے دو افراد بجلی کے کرنٹ کی زد میں آ گئے۔ کل رات تیز بارش کے دوران بردووان اور ہگلی اضلاع میں بجلی گرنے کے واقعات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوبی دم دم علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کئی گھروں میں بجلی کے قیمتی سامان تباہ ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسطی کولکاتہ میں کل شام چھ سے سات بجے کے درمیان ایک گھنٹے میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جنوبی بنگال پچھلے کچھ عرصے سے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا اور اس بارش سے لوگوں کو کافی راحت ملی ہے جس سے کم از کم درجہ حرارت 23.6 ڈگری سیلسیس رہ گیا ہے جو معمول سے تین ڈگری کم ہے۔ سلی گوڑی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہمالیائی علاقوں دارجلنگ، سکم اور متصل بھوٹان میں ہوئی زوردار بارش سے شمالی بنگال کی ترائی اور دوار کی سمیت کئی ندیوں میں طغیانی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Monsoons first rains killed 8 people in south bengal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply