اترپردیش میں بندر نے ایک شیر خوار بچی کو زمین پر پٹخ پٹخ کر ہلاک کر دیا

فتح پور: اترپردیش میں فتح پور کے کھاگا کوتوالی علاقہ میں ایک معصوم کو بندر نے پٹخ دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ سنوت گاوں کے رہنے والے رما شنکر لودھی کی ڈیڑھ ماہ کی بچی کل شام چھت پر سورہی تھی۔
اس دوران کہیں سے ایک بندر وہاں آیا اور بچی کو اٹھالیا اور جب لوگوں نے اس سے اس بچی کو چھڑانے کے لیے ہنگامہ کیا تو اس نے اس بچی کو زمین پر پٹخ پٹح ہلاک کر دیا۔
مشتعل دیہاتیوں نے وہاں گھوم رہے لاتعداد بندروں کی موجودگی کے خلاف زبردست ہنگامہ کردیا۔ افسران نے جب بند روں کو پکڑنے کی یقین دہانی کرائی تب مشتعل ہجوم منتشر ہوا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Monkey in fatehpur of uttar pradesh kills an infant in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply