دوست کی موت پر مایوس دوسرے دوست نے خودکشی کرلی

حیدرآباد:سڑک حادثہ میں ایک دوست کی موت پر مایوس دوسرے دوست نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی کے موسی پیٹ علاقہ میں پیش آیا۔ کوکٹ پلی میں یہ بائیک پر رمیش اور ہری کرشنا جارہے تھے کہ لاری نے ان کی بائیک کو ٹکر دے دی۔
اس حادثہ میں ہری کرشنا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ تاہم اپنے دوست کی موت پر مایوس اس کے ساتھی رمیشنے حادثہ کے مقام سے اٹھ کر بھرت نگر میں واقع ٹرین کی پٹریوں پر ٹرین سے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ ہری کرشنا سافٹ ویر انجینئر تھا جبکہ رمیش پرائیویٹ اسپتال میں ملازمت کرتا تھا۔ ضلع گنٹور کے کارم پوڈی منڈل سے ان کا تعلق ہے۔
ہری کرشنا کچھ دنوں سے ملیشیا میں ملازمت کررہا تھا تاہم حیدرآباد کی سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت ملنے پر وہ حیدرآباد منتقل ہوگیا۔یہ دونوں دوست حیدرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی کی اڈہ گٹہ بوائز ہاسٹل میں ایک ساتھ رہتے تھے۔ کسی کام کے سلسلہ میں یہ دونوں بائیک پرر وانہ ہوئے تھے کہ لاری نے ٹکر دے دی۔ اس واقعہ پر دونوں خاندانوں میں غم کی لہر دیکھی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Moments after friends death in accident hyderabad man commits suicide in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply