آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگو ت سڑک حادثہ میں بال بال بچے

متھرا: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے چیف موہن بھاگوت متھرا جاتے ہوئے یمنا ایکسپریس پر ہوئے ایک سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئے۔
سنگھ پرچار پرمکھ من موہن ویدیہ کے مطابق مسٹر بھاگوت ورنداون میں پانی گھاٹ میں واقع نکنج ون آشرم میں سنت وجے کوشل مہاراج کے یہاں مانسی دھیان کیندر کی افتتاحی تقریب میں، جس میں یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ جی کو بھی مدعو کیا گیا تھا، شرکت کے لئے جارہے تھے کہ یمنا ایکسپریس وے پر ان کے موٹر قافلے میں شامل ایک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔
اس سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ مسٹر بھاگوت کو دوسری گاڑی میں بٹھاکر ورنداون روانہ کیا گیا۔ اس حادثہ میں مسٹر بھاگوت اور دیگر افرا د پوری طرح محفوظ ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mohan bhagwat escapes unhurt after cars in cavalcade collide in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply