آر ایس ایس سربراہ بھاگوت بہار آئے،14روز رہے اور فسادات بھڑکانے کی تربیت دے کر چلے گئے:تیجسوی یادو

پٹنہ: بہار میں رام نومی کے دوران تشددپر ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کے درمیان راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر و سابق ریاستی نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر الزام لگایا کہ وہ اس بات کی ٹریننگ دے رہے ہیں کہ تشد د کیسے بھڑکایا جاتا ہے۔ تیجسوی نے اپنے اس دعوے کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے بتایا موہن بھاگوت حال ہی میں بہار آئے اور14روز تک قیام کیا۔اور ا س دوران انہوں نے ٹریننگ دی کہ رام نومی کے موقع پر کیسے تشدد برپا کیا جائے ۔
اب لوگوں کی سمجھ میں آرہا ہے کہ ان کے دورہ بہار کا ایجنڈہ کیا تھا۔حالیہ ایام میں بہار کے کچھ علاقوں میںفرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں۔گذشتہ ہفتہ صورت حال اس وقت کشیدہ ہو گئی تھی جب فساد یوںنے نوادی کالونی سے گذر رہے رام نومی کے ا جلاس پر پتھراؤ کیا اور20دکانیں نذر آتش کر دیں ۔ جامع مسجدکے قریب اولڈ جی ٹی روڈ پر واقع تقریباً50دکانیں جلا دیں اور شرپسندوںکے پتھراؤ میںتقریبا60افراد بشمول 20پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mohan bhagwat came to bihar gave training on how to incite riots tejashwi yadav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply