وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر جنوبی ہند میں مودی کے مقابلہ راہل گاندھی پہلی پسند بنتے جارہے ہیں

نئی دہلی: باوجود اس کے کہ 2014کے بعد سے مودی حکومت نے یکے بعد دیگرے بہت سے اسمبلی انتخابات جیتے ہیں لیکن سینٹر فار دی اسٹڈی آف ڈیولپنگ سوسائٹیز(سی ایس ڈی ایس) نام کی لوک نیتی تنظیم نے جو نیا سروے لرایا ہے۔
اس کی رو سے جنوبی ہند میں وزیر اعظم نریندر موید کی مقبولیت بڑی تیزی سے کم ہو رہی ہے اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر نریندر مودی راہل گاندھی سے کہیں زیادہ پیچھے چل رہے ہیں۔
عوام کے رجحان جاننے کے لیے سروے کے دوسرے راؤنڈ میں 19ریاستوں کی175لوک سبھا حلقں میں14336لوگوں سے رائے لی گئی تو یہ نتیجہ سامنے آیا کہ اگر فوری طور پر انتخابات کرائے گئے تو مجموعی ووٹوںکا34فیصد ہی بی جے پی حاصل کر پائے گی۔
اور توقع ہے کہ ہر چوتھا ووٹ کانگریس کو ملے گا۔ این ڈی اے کی مقبولیت کا گراف خاص طور پرمغربی، وسطی اور جنوبی ہند میں مئی 2017سے اب تک کافی تیزی سے گر رہا ہے۔
تاہم بی جے پی کو ووٹ دینے کے حق مین سب سے بڑا گروپ 18تا25سال کی عمر کے نوجوانوں کا تھا لیکن گذشتہ8ماہ کے دوران اس میں بھی قرار واقعی کمی واقع ہوئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modis popularity on the wane rahuls at the highest ever in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply