وزیر اعظم کے دو پسندیدہ پراجکٹ ہمالیائی سرحدیں پار کر کے نیپال تک پہنچیں گے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے دو پسندیدہ اور عزیز پراجکٹ عنقریب سرحدوں کے پار پہنچیںگے۔ ہندوستان کا منصوبہ پردھان منتری اجول یوجنا(پی ایم یو وائی) اور پردھان منتری ارجا گنگا پراجکٹوں کو نیپال تک لے جانے کاہے۔وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ پی ایم یو وائی کو نیپال تک پہنچایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ارجا گنگا پائپ لائن کو بھی گورکھپور سے املیکھ گنج تک سرحد پوار لے جایا جائے۔
12940کروڑ روپے کے ارجا گنگا پراجکٹ پانچ ریاستوں اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اڑیسہ سے ہو کر گذرے گا۔اور اس کے لیے وہ 49اضلاع سے ہوتا ہوا2619کلو میٹر راستہ طے کرے گا۔تین سال کے اندر سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے 50ملین کنبوں کو ایل پی جی کنکشن بہم پہنچانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پی ایم یو وائی پراجکٹ کا اترپردیش کے بلیا شہرمیں یکم مئی2016کو افتتاح کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modis pet projects pmuy urja ganga to cross himalayan borders to nepal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply