پرنب مکھرجی راشٹرپتی بھون میں قیام کے آخری روز مودی کا جذباتی مکتوب پڑھ کر باغ باغ ہو گئے

نئی دہلی : سابق صدرجمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے اپنے عہدہ صدارت کے آخری دن ،وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے موصول ہونے والے مکتوب کے حوالہ سے کہاہے کہ وزیراعظم کی جانب سے موصول ہونے والے اس مکتوب نے ان کے دل کو چھواہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 24جولائی کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں بطورصدر آپ کے بے پایاں تعاون کے تئیں اپنے عمیق جذبہ ستائش اورتشکرکا اظہارکئے بغیرنہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ اپنی سادگی ، اعلیٰ اصولوں اورمثالی قیادت سے آپ نے ہم سب کی رہنمائی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین برس قبل ، میں ایک اجنبی کے طورپرنئی دہلی میں وارد ہواتھا۔مجھے جوکام درپیش تھا ،وہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے بہت وسیع اورچنوتیوں سے بھراہواتھا۔ ایسے وقت میں آپ ہمیشہ ہمارے لئے ایک بزرگ اوررہنماکی حیثیت کے حامل رہے ہیں۔ آپ کی دانشمندی ، رہنمائی اورذاتی گرمجوشی نے مجھے بڑااعتماد اورقوت بخشی۔
وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ اپنے علم ودانش کے لئے معروف ہیں۔ مختلف موضوعات ، جو پالیسی سے سیاست تک ، معیشتوں سے خارجی امورتک اور سلامتی سے وابستہ امورسے لے کر قومی اورعالمی اہمیت کے حامل موضوعات کااحاطہ کرتے ہیں، کے تئیں ،میں ہمیشہ سے آپ کی دوربینی کا قائل رہاہوں۔آپ کی ذہنی قوت نے ہمیشہ میری حکومت اور میری ذاتی اعانت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ میرے تئیں اس قدرگرم جوش، مشفق اور کرم فرما رہے ہیں۔ طویل میٹنگوں پرمشتمل دن گذارنے یا کسی دورے کے بعد آپ کی جانب سے موصول ہونے والی ایک کال ”میں امیدکرتاہوں کہ اپنی صحت کے تئیں خبردارہوں گے “مجھے نئی توانائی سے سرشارکردینے کے لئے کافی ہواکرتی تھی۔ پرنب دا،ہمارے سیاسی سفرمختلف سیاسی پارٹیوں کے توسط سے طے ہوئے ہیں۔ ہمارے نظریات کبھی کبھی مختلف بھی رہے ہیں۔ ہمارے تجربات بھی منفرد رہے ہیں۔ انتظامی امورکامیرا تجربہ، میری ریاست کا تھا جب کہ آپ نے ہماری عملی سیاست اور کئی دہائیوں کی سیاسی کیفیات ملاحظہ کی ہیں۔پھربھی آپ کی دانشوری اور ادراک میں وہ قوت ہے جس کی بنیاد پر ہم باہم تال میل بناکر کام کرسکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modis farewell letter to ex prez mukherjee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply