نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ کو ثمر آور بنانے کے لیے شاہنواز حسین نے خواجہ کی دہلیز چومی

اجمیر: سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے آج اجمیر میں خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں مخملی چادر اور پھول نذر کرکے ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے نوٹوں کی منسوخی کی مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی۔
زیارت کے بعد مسٹر حسین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے کامیاب بتایا۔ انہوں نے کہا کہ غریبی کے خلاف مودی جی نے جو جنگ چھیڑی ہے اس میں کامیابی کے لیے انہوں نے غریب نواز سے دعا کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے ملک کی معیشت میں توازن پیدا ہو گا اور غریبوں کو ان کا حق مل سکے گا۔ فی الحال عام لوگوں کو نوٹوں کی منسوخی سے ہونے والی پریشانی پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ مختصر مدت کی دقت ہے اور اس سے صدیوں کا فائدہ ہونے والا ہے۔
شاہنواز کو بی جے پی سے منسلک خادم عبدالباری چشتی نے زیارت کرائی دستاربندی کی اور تبرک پیش کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modis campaign against black money is successful shahnawaz in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply