وزیر اعظم مودی کی جنوبی کوریاکے صنعت کاروں سے ہند میں سرمایہ کاری کی اپیل

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 2017کے دورانیہ میںہندوستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دو طرفہ تجارت 20بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
انہوں نے اس پر حیرت ظاہر کی کہ جنوبی کوریا جیسا ملک جو ہندوستان کی ایک ریاست گجرات جتنا ہی بڑا ہے کیسے اقتصادی ترقی کر سکا۔ وزیر اعظم نے جنوبی کوریا کے صنعت کاروں سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی اپیل کی اور کہا کہ دنیا کے بہت کم ملکوں میں اتنے کاروباری مواقع اور امکانات ہیں جتنا ہندوستانی منڈی میں دستیاب ہیں ۔
مسٹر مودی نے یہاں منعقد ہند۔جنوبی کوریا تجارتی چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں جنوبی کوریا کے صنعت کاروں کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی ہندوستان کے عالمی سطح پر اقتصادی طاقت ہونے کا بین ثبوت ہے۔

Title: modi woos south korean investors | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply