ہر ایرا غیر ا نتھو خیرا وزیر اعظم نہیں بن سکتا، مودی اس عہدے کے لائق تھے اس لیے عوام نے انہیں بنایا:نتیش

پٹنہ:بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتی و باہر کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں خود کو وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ سے باہر بتاتے ہوئے کہاکہ وہ پاگل نہیں ہیں کہ سیاسی سچائیوں کو نہیں سمجھیں۔ مسٹر کمار نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی جے ڈی یو ایک چھوٹی پارٹی ہے اور وہ اس زمینی حقیقت کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کسی میں پارٹی یا اتحاد کی قیادت کرنے کی صلاحیت ہوگی اور جو ملک کے عوام کی توقعات کو پورا کر سکتا ہے وہ وزیر اعظم بن سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی توجہ جب ان ہی کے پہلے اس بیان کی طرف دلائی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم بننے کی تمام خصوصیات ان میں موجود ہیں، اس پر انہوں نے کہا کہ ایسا دعویٰ انہوں نے کبھی نہیں کیا۔ صحافیوں نے جب اس سلسلے میں متعدد سوالات کئے تب مسٹر کمار نے کہا کہ وہ اپنے بیان کو لے کر سنجیدہ ہیں اور اب مذاق کے موڈ میں نہیں ہیں۔ مسٹر کمار نے کہا کہ پانچ سال پہلے مسٹر نریندر مودی کو کون جانتا تھا لیکن عوام کو ان میں نظر آیا کہ وہ ان کی توقعات کو پورا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں مسٹر مودی وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہو گئے۔

Title: modi was capable of becoming pm as per peoples wishes nitish kumar in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News
Tags:

Leave a Reply