نواز شریف کی سالگرہ پر نریندر مودی کا اظہار نیک خواہشات

نئی دہلی:ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں گزشتہ دو ماہ سے جاری کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب مسٹر نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔ مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کو سالگرہ کی مبارکبادیاں۔
میں ان کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں ۔مسٹر نواز شریف اتوار کو 67 سال کے ہو گئے۔ واضح رہے کہ تعلقات کی کشیدگی کے باوجود نریندر مودی نواز شریف کی نواسی کی شادی میں شرکت کے لیے لاہور گئے تھے۔لیکن ان کے اس مستحسن اقدام کا جواب پاکستان نے3روز بعد ہی پٹھان کوٹ ایر بیس پر دہشت گردانہ حملہ سے دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi tweets birthday wishes to nawaz sharif in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply