وزیر اعظم مودی کا دورہ جاپان نومبر کے دوسرے ہفتہ میں

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 11 اور 12 نومبر کو جاپان کے دورے پر جا سکتے ہیں جس کے دوران ان کی جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ سالانہ چوٹی میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان غیر فوجی جوہری توانائی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے۔
حکومت کی جانب سےجاری ایک ریلیز کے مطابق مسٹر مودی 11 اور 12 نومبر کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو جائیں گے۔وہاں ان کی ملاقات جاپان کے شہنشاہ اکیتھو اور وزیر اعظم شنجو آبے سے ہوگی اور وہ مسٹر آبے کے ساتھ ہندستان جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں باہمی مفادات سے وابستہ دوطرفہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi to visit japan in november in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply